ورسک روڈدھماکہ،رات میں سڑکوں پرتعمیراتی کام بندکرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ورسک روڈ پر آئی ای ڈی دھماکے کے نصب کرنے کے حوالے سے تحقیقات کے سلسلے میں کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ اہم ترین شاہراؤں پر رات کے اوقات کار میں مرمت وغیرہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل بھی ورسک روڈ پر دھماکہ ہوا تھا۔ ورسک روڈ پر بابو گڑھی میں ہونے والے دھماکے کے چار زخمیوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔ جبکہ متاثر ہونے و الے بینک اور متعلقہ رہائشی فلیٹس میں متاثرہونے والے شیشوں وغیرہ کو بھی تبدیل کرنے کاکام شروع کردیا ہے ورسک روڈ پر سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ورسک روڈ پر موجودہ پرائیویٹ سکولوں، فاٹا سیکرٹریٹ، دیگر سرکاری دفاتر، کی سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ امن وامان کی صورتحال کے باعث پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رکھا گیا ہے۔ تحقیقاتی ادارے دوسرے روز بھی جائے وقوعہ پر موجود رہے ورسک روڈ پر آمد و رفت کے حوالے سے بھی سیکورٹی پلان تبدیل کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سیاسی انتشار سے معیشت کمزور ہوگی ،شاہد خاقان