بنوں، دہشتگردی کا منصوبہ ناکام ، کینٹ تھانہ کے قریب دھماکہ خیز مواد برآمد

ویب ڈیسک: تھانہ صدر کی حدود سے دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
دہشت گردوں نے کینٹ تھانہ کے مین گیٹ کے قریب دھماکہ خیز مواد نصب کیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دس کلو گرام دھماکہ خیز مواد کے ساتھ لوہے کے چرے لگائے گئے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ بارودی مواد کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا اور نامعلوم دہشت گردوں نے موقع پاتے ہی مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال میں لانا تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم شرپسندوں نے تھانہ صدر کے قریب دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، اگر دہشت گرد اپنے منصوبے میں کامیاب ہوجاتے تو بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو سکتا تھا۔
حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا، جس نے بارودی مواد ناکارہ بنا دیا، جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکساس میں طوفانی بارشوں کے باعث 4 افراد ہلاک، بجلی کا نظام درہم برہم