پاکستانی قید سے آزاد ہونے والے 144 افغانی اپنے وطن لوٹ گئے

ویب ڈیسک: ملک بھر سے افغان باشندوں کی واپسی کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے وزارت برائے مہاجرین کا اپنے ایکس میسج میں کہنا تھا کہ گزشتہ روز 691 افغان باشندوں سمیت پاکستانی قید سے آزاد ہونے والے 114 افغانی سپن بولدک کے راستے لوٹ آئے ہیں۔
سوشل میڈیا سائِیٹ پر وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ آج ہی کے دن ایک ہزار 882 افغان مہاجرین کو ایران سے بھی نکالا گیا۔ وزارت کے مطابق واپس آنے والے خاندانوں کو نقد امداد بھی دی گئی۔ یاد رہے کہ افغانیوں کا ملک سے انخلا جاری ہے، ایسے میں پاکستانی جیلوں سے رہائی پانے والے 144 افغانی بھی اپنے وطن لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار