امریکہ میں طوفانی بگولوں

امریکہ میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی، 6افراد ہلاک

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں اور بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔
طوفانی بگولوں سے مختلف حادثات کے نتیجے میں کم ازکم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث ریاست ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا۔
ایمرجنسی سروسز کے مطابق وسطی علاقوں میں 80ہزار کے قریب گھرانے اور کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہو گئے۔
درختوں کے گرنے سے ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی ہے، ریاست ٹینیسی کی کاؤنٹی منٹگمری کے میئر نے طوفانی بگولوں کے باعث ہونے والے جانی ومالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں کا رخ نہ کریں کیونکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار