آصف زرداری

پی ٹی آئی نے افغانیوں کو ووٹر لسٹوں میں شامل کرایا‘آصف زرداری

ویب ڈیسک: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ لاڈلہ پلس اور لاڈلہ عمران خان ہی ہیں ‘پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو ووٹر لسٹوں میں شامل کرایا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دینا یا تاریخ کو آگے پیچھے کرنا الیکشن کمیشن کے اختیار ہے، میرے اختیار میں نہیں ہے۔
الیکشن کی تاریخ آگے پیچھے ہوسکتی ہے؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ اس کے اختیار میں ہے، الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے، میرے اختیار میں نہیں ہے، آپ کے اختیار میں نہیں ہے ، وہ آئین کے مطابق جو کرنا چاہے کر سکتا ہے، وہ پیریڈ شارٹ بھی کرسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر انتخابات آٹھ دس دن آگے جاتے بھی ہیں تو میرے حساب سے کوئی فرق نہیں پڑتا، مگر اس سے زیادہ نہیں‘۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی نے بڑی تعداد میں افغان مہاجرین کو ووٹر لسٹوں میں شامل کیا، یہ معاملہ اتنا سنگین ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے پاس جاسکتے ہیں لیکن الیکشن کمیشن خود بھی اس معاملے کو دیکھ رہا ہے۔
آصف علی زرداری نے بتایا کہ عدم اعتماد کے دنوں میں عمران خان نے انہیں ایک دوست کے ذریعے پیغام بھجوایا کہ آدھا وقت حکومت ہم کرتے ہیں اور آدھا وقت آپ کریں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، گھریلو حالات سے تنگ آکر بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی