ملک میں امن کی خاطر سیکورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے واقعہ میں سیکورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار اور تعزیت کی۔
انہوں نے اس موقع پر شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکورٹی فورسز کے حوصلے قطعی پست نہیں ہونگے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کیلئے سیکورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں دی ہیں انہیں فراموش نہیں کیا جا سکتا، پوری قوم کو سیکورٹی فورسز کی ان قربانیوں پر فخر ہے۔

مزید پڑھیں:  شیر افضل مروت کی گاڑی حادثے کا شکار