اختر حیات خان

خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی ہمیشہ تسلی بخش رہی ہے،اختر حیات خان

ویب ڈیسک: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان نے زیر تربیت اے ایس پیز پر زور دیا ہے کہ وہ پولیس کو درپیش چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے اپنے آپ کو بہتر انداز میں تیار کریں اور اچھی پولیسنگ کے ذریعے اپنے آپ کو عوام کا صحیح محافظ ثابت کریں۔
سنٹرل پولیس آفس پشاور میں نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے 50 ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے زیر تربیت اے ایس پیز کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران پولیس سربراہ نے وفد پر واضح کیا کہ اداروں کی مضبوطی اور قانون کی بالادستی کویقینی بنانے کے لیے عوام نے نوجوان پولیس قیادت سے بڑی توقعات وابستہ کر رکھی ہیں۔
انہوں نے پرزور انداز میں کہا کہ وہ سخت محنت، لگن اور دیانت داری کو اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا حصہ بنائیں۔ قبائلی اضلاع میں لیویز اور خاصہ داروں کے انضمام کا عمل کامیابی سے پاپہ تکمیل کو پہنچ چکا۔
انہوں نے قبائلی اضلاع میں امن و امان کے قیام کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اورقبائلی اضلاع کی پولیس کی استعداد کار بڑھانے میں بھر پور تعاون پر پاک فوج کو سراہا۔
خیبر پختونخوا پولیس کی کار کر دگی کا ذکر کر تے ہو ئے آئی جی پی اختر حیات خان نے وا ضح کیا کہ کٹھن اور مشکل حالات کے باوجود یہ امر باعث اطمینان ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی کبھی بھی مایوس کن نہیں رہی۔
بعد ازاں یادگاری شیلڈ کا تبادلہ بھی ہوا۔ وفد کی قیادت ڈائریکٹر سی ٹی پی یو ڈی آئی جی نعمان صدیقی اور کورس کمانڈر ایس ایس پی غلام مُبشرمکین کر رہے تھے جبکہ زیر تربیت افسران میں اے ایس پی یو ٹی مہک فاطمہ،شاہ زیب،علی حمزہ بٹ،عبداللہ افضل،علی رضا قریشی،محمد عاشر،ملک بیدان بخت،حامد احسان وڑائچ،محمد نعمان،محمد جنید،وقار احمد،محمد اویس الیاس،غلام رسول،محمد طیب اقبال،مناہل خواجہ،انعام اللہ،آغا فصیح رحمان،سردار عثمان سلیم،حسن بلال،فراصت اللہ آفریدی،راجندر،حالار خان،راﺅ سین تاج رئیسانی ،سید دانیال حسن،ساراعلی ہاشمی،فضل الرحمان صافی،فلائٹ لیفٹیننٹ محمد علی،کیپٹن (ر)نوشیر اعوان احسن منہاس،لیفٹیننٹ زمان علی،کیپٹن (ر)انضمام خان،نورالعین علی،فلائٹ لیفٹیننٹ عامر قاضی(پی اے ایف)آفیسر شامل تھے۔

مزید پڑھیں:  مردان :بونیر سے ویزے کیلئے آنے والا نوجوان قتل