پشاور، دوران آپریشن مریض پر لال بیگ چلنے کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک: پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں واقعہ انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز کے آپریشن تھیٹر میں سرجری کے دوران مریض پر لال بیگ چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر آپریشن تھیٹر میں صفائی کا پتہ چلتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سرجری کے دوران مریض پر لال بیگ چل رہا ہوتا ہے اور اس دوران ڈاکٹر معاون عملے کو اسے ہٹانے کا کہہ رہے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ یہ ہمارے آپریشن تھیٹر کی صفائی کی صورتحال ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈائریکٹر پشاور انسٹیٹیوٹ آف کڈنی ڈیزیز نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ لال بیگ کی موجودگی پر آپریشن تھیٹر کو 24 گھنٹے کے لیے بند کرتے ہوئے تمام آپریشن دوسرے آپریشن تھیٹر منتقل کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ آپریشن تھیٹر صفائی یقینی بنانے کے بعد ہی کھولا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات کے دوران 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی