حماس کے القسام بریگیڈ نے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیئے

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کو خان یونس میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے. حماس کے القسام بریگیڈ نے متعدد اسرائیلی ٹینک تباہ کردیئے۔
القسام بریگیڈ نے ویڈیو جاری کردی جس میں اسرائیلی فوج کو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شمالی غزہ کے علاقے زیتون میں بھی اسرائیلی فوجیوں پر حملے کئے گئے، اسرائیل نے اب تک 10 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔
حماس کے القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ ہیک کرلی اور اپنے پیغام میں اسرائیلی فوج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی ناانصافی ان کو دہشت گردی، قتل، جنگ کے ذریعے نقصان پہنچائے گی.
اسرائیلی فوج نے ویب سائٹ ہیک ہونے کی تصدیق کردی۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری