بیرسٹرگوہر

شفاف انتخابات کیلئے جوڈیشری سے آر اوز اور ڈی آر اوز کا مطالبہ کیا، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے کہنا ہے کہ جتنا اب کی بار الیکشن ہوا پہلے کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے ہمیں ایک اور نوٹس دیا ہے۔ ان کی جانب سے بھیجے گئے پہلے نوٹس پر پشاور ہائیکورٹ نے انہیں حتمی فیصلے سے روکا تھا۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 70 فیصد مقبولیت اس وقت پی ٹی آئی کی ہے، الیکشن کمیشن کا 18 تاریخ کا نوٹس ہم نے عدالت کے سامنے رکھ لیا اور عدالت نے آج ہمیں دوسرے نوٹس میں بھی ریلیف دیدیا۔
بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف الیکشن سے بھاگ رہا ہے جبکہ ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں ہماری استدعا تھی کہ آر اوز اور ڈی اوز جوڈیشری سے ہوں کیونکہ ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں۔
انہوں نے یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جوڈیشری کے آر آوز اور ڈی آر آوز اثر و رسوخ سے پاک ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہور میں کرنٹ لگنے سے 5افراد جھلس گئے