بلدیاتی نمائندوں کے مسائل

بلدیاتی نمائندوں کے مسائل :متعلقہ حکام کو قابل عمل تجاویز بنانے کی ہدایت

ویب ڈیسک :نگران وزیر اعلیٰ سید ارشد حسین شاہ نے بلدیاتی نمائندوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ حکام کو مل بیٹھ کر قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ہفتے کے اندر لائحہ عمل تیار کیا جائے ۔
اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی اداروں اور منتخب عوامی نمائندوں کے مسائل کا جائزہ لیا گیا ‘ اجلاس میں متعلقہ نگران وزرائاور چیف سیکرٹری کے علاوہ متعلقہ انتظامی سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے مینڈیٹ کے اندر رہتے ہوئے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام اقدامات اٹھائے گی‘ضم شدہ اضلاع میں وی سیز این سیز کے دفاتر کے قیام کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ہفتے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے وفد کے ساتھ ملاقات کرکے ان کے مسائل خود سنوں گا‘تب تک تمام متعلقہ حکام اس سلسلے میں اپنا ہوم ورک مکمل کر لیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق