عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر

ویب ڈیسک :قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر اعظم و سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیا گیا۔
نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف نے تفتیشی افسران کے ہمراہ عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس دائر کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس نے نیب توشہ خانہ ریفرنس کی جانچ پڑتال شروع کردی۔
گزشتہ دنوں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں عبوری ضمانت خارج کردی تھی جس کے بعد نیب نے جیل میں ہی عمران خان کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

مزید پڑھیں:  سنٹرل ایشیا والی بال چمپئن شپ کا آخری لیگ میچ پاکستان کے نام