عام انتخابات کی گہما گہی، کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

ویب ڈیسک: ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے امیدوار متحرک ہو گئے۔ عام انتخابات میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاغذات نامزدگی کے حصول کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جاری ہدایت کے مطابق امیدوار صبح ساڑھے 8 بجے سے لے کر شام ساڑھے 4 بجے تک کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتے ہیں۔ امیدواروں کیلئے جاری اعلامیہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امیدوار 22 دسمبر تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں جبکہ اس کے بعد ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائَے گی۔
الیکشن کمیشن کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہوگی جبکہ 13 جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  نتھیاگلی میں سیاحوں کیلئے ایڈونچر تھیم پارک کا قیام احسن اقدام ہے، زاہد چن زیب