ملک کے بالائی و جنوبی علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی گئی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو روز ملک کے بالائی و جنوبی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر حصوں میِں موسم خشک و سرد رہنے کا کہا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےجاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا، بالائی و جنوبی علاقوں میں اس کے بعد مطلع ابر آلود رہے گا اور ساتھ ہی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ سموگ کا سلسلہ بدستور جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی بھرتی کیس، چودھری پرویزالہیٰ کی درخواست ضمانت منظور