عام تعطیلات

2024کیلئے عام تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک :کابینہ ڈویڑن نے 2024 کے لیے عام تعطیلات کے شیڈول کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا‘پہلی سرکاری تعطیل پانچ فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق23 مارچ بروز ہفتہ یوم پاکستان کی تعطیل جبکہ عید الفطر کی تعطیلات 10، 11 اور 12 اپریل کو متوقع ہیں ۔
ملک بھر میں یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی جبکہ عید الاضحی کی تعطیلات17 سے 19 جون تک ہونے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ16 اور 17 جولائی کو عاشورہ کی تعطیلات متوقع ‘14 اگست کو یوم آزادی پاکستان کی عام تعطیل ہوگی
عید میلاد النبی کی عام تعطیل 16 ستمبر کو متوقع ‘نو نومبر کو یوم اقبال، 25 دسمبر کو یوم قائد اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی –

مزید پڑھیں:  بشکیک ائیرپورٹ پر بورڈنگ جاری، پاکستانی طلبہ جلد وطن پہنچ جائیں گے