مخصوص نشستوں

پشاور، قومی و صوبائِی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کیلئے 111 کاغذات نامزدگی جمع

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا آفس میں خواتین اور اقلیت کی مخصوص نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرنے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ ق
ومی و صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے مجموعی طور پر 111 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
ذرائع نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات کیلئے خواتین کی مخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کیلئے 19 اور صوبائی کیلئے 70 کاغذات نامزدگی جمع کرائَے گئے ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کے مطابق اقلیتی مخصوص نشستوں پر 22 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے