سائفر کیس، بانی پی ٹی آئِی اور شاہ محمود کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئِی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئِی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت کی سماعت سپریم کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں قائ٘م 3 رکنی بنچ نے کی.
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ بھی اس اہم کیس کے حوالے سے مقرر کردہ 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔
سپریم کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت معاملہ بانی پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ عوامی حقوق کا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی اپیل منظور کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے 10، 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض بانی پی ٹی آئِی شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی۔

مزید پڑھیں:  9مئی کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہئے ،وفاقی وزرا