انتخابات کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرینگے، انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ملک میں شفاف انتخابات کیلئے حکومت اور الیکشن کمیشن کے مابین مضبوط روابط ہیں۔ ہم بھِی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے۔
انتخابات میں سیاسی جماتوں کے حوالے سے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے واضح کیا کہ کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل سے نہیں روک رہے کیونکہ کسی بھی سیاسی جماعت کو روکنا غیر قانونی عمل ہے۔
نران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ کسی کو بھی اگر انتخابی سرگرمیوں سے روکا گیا تو تحقیقات کریں گے۔ انتخابی جلسوں کے دوران پارٹیاں ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔ الزامات حکومت پر بھی کئی بار لگے۔

مزید پڑھیں:  پرتشدد واقعات کے ملزمان کیخلاف کارروائی ہونی چاہئے، ایمل ولی