پشاور، کامیاب ہو کر پشاور کی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے، سید فیاض علی شاہ

ویب ڈیسک: وائس چیئرمین قومی وطن پارٹی سید فیاض علی شاہ نے پی کے 83 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ اس موقع پر وقت بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔
اس موقع پر قومی وطن۔پارٹی کے وائس چیئرمین سید فیاض علی کا کہنا تھا کہ سب کچھ عوام کے سامنے ہے، کسی نے بھی پشاور کیلئے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں تعلیم اور صحت کی۔سہولیات کا فقدان ہے، گزشتہ 20 ، 25 سال سے خوشبوں کے اس شہر کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
سید فیاض علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہاں سے لوگ ووٹ لے کر غائب ہوجاتے ہیں، عوام امیدواروں سے پوچھیں گے کہ آپ نے کیا کیا، پہلے عوام ان سے حساب مانگیں گے۔
کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے 3 سال سے گراس روٹ لیول پر کام کیا ، اب کی بار برادری اور پارٹی سے بالاتر ہو کر عوام پشاور کو ووٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام میرے ساتھ کھڑے ہیں، ہر جگہ ویلکم کرتے ہیں، انشاء اللہ منتخب ہو کر پشاور شہر کی محرومیوں کا خاتمہ کرینگے۔

مزید پڑھیں:  باجوڑ، کمرے کی چھت گرنے سے خاتون بچی سمیت ملبے تلے دب گئی