ملٹری ڈپلومیسی

آرمی چیف کی ملٹری ڈپلومیسی پر عوام کا اظہار اطمینان

ویب ڈیسک :پاکستان کے عوام نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی آرمی چیف کی ملٹری ڈپلومیسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سپہ سالار کے م عاشی اقدامات آنے والے وقت میں ملک و قوم کے لئے بہترین ثابت ہوں گے ۔
ملک کے مختلف شہریوں نے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”حکومت نے معیشت کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں، ڈالرکی قیمت 340 سے 280 روپے گر چکی ہے، آنے والے وقت میں جب آئی ایم ایف کی نئی قسط اور ایشین ڈیوپلمنٹ بینک کا فنڈ آئیگا تو توقع ہے کہ ڈالر کی قیمت 250 روپے تک آجائے گی۔
آرمی چیف کے مثبت اقدامات کی بدولت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان ہے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی آئی، یہ باتیں ہمارے ملک کیلئے بہترین ہیں۔
شہریوں کے مطابق آرمی چیف نے ایسے اقدامات کئے ہیں جن سے پیٹرول بھی سستا ہوا، ڈالر بھی سستا ہوا اور آگے انشاءاللہ مزید بہتر اقدامات دیکھنے کو ملیں گے جس سے خوشحالی آئے گی۔
حکومت اور ریاستی اداروں کی بہترین پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوا، آٹا، چینی اور چاول جیسے اجناس کی قیمتوں میں کافی کمی ہوئی ہے۔
شہریوں نے بتایا ’آرمی چیف کے شاندار اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قیمت کم ہو گئی،ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے، انشاءاللہ آگے مزید حالات بہتر ہونگے، ہم آرمی چیف کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا جنرل کونسل اجلاس یوم تکبیر پر منعقد کرنے کا فیصلہ