نور الحق قادری

9مئی واقعات:نور الحق قادری کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کے دور اقتدار میں وفاقی وزیر مذہبی امور رہنے والے پیر نور الحق قادری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منطور کرلی گئی۔
سابق وفاقی وزیر نورالحق قادری پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور ملوث ہونے کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔
پیر نورالحق قادری کے خلاف مقدمہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا، سابق وفاقی وزیر کے خلاف مقدمہ جمرود کے علاقے شاکس کے رہائشی نے 22 جون کو درج کروایا تھا۔
نور الحق قادری کے خلاف درج مقدمے میں کہا گیا تھا کہ سابق وفاقی وزیر مذہبی امور نے شہریوں کو اداروں کے خلاف اکسایا، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  شاندانہ گلزار، شہریار، شیر افضل کی پارٹی کیلئے قربانیاں ہیں، بانی پی ٹی آئی