شمالی کوریا کے ایٹمی استحکام سے جنوبی کوریا اور جاپان پریشان

ویب ڈیسک: ایٹمی توانائی اور ری ایکٹر آن لائِن کرنے کے سلسلے میں شمالی کوریا مزید کامیابیوں کیلئے کوشاں ہے اس کے ساتھ ساتھ عاملی سطح پر شمالی کوریا پر تنقید بھی کی جانے لگی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارے نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کی قیادت نے جس ایٹمی ری ایکٹر کو آن لائن کیا ہے وہ دارالحکومت پیانگ یانگ کے شمال میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یانگ بیون کے علاقے میں واقع اس ایٹمی ری ایکٹر سے گرم پانی نکلتا دیکھا جا سکتا ہے۔ یاد رہے کہ اس سلسلے میں شمالی کوریا پر تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں کے پھیلائو کی مخالفت کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے جاری رہنے اور مستحکم ہونے سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ اس حوالے سے جنوبی کوریا اور جاپان کے تحفطات زیادہ ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بارشیں، سیلاب کا الرٹ جاری