news 1590047164 6851

امریکی سیریز”’باسکٹس“ کے اداکار ہیگن ملز پر اصرار طور پر ہلاک

ویب رپورٹ: امریکی سیریز”’باسکٹس“ کے اداکار ہیگن ملز 29سال کی عمر میں چل بسے۔ مقامی پولیس کے مطابق ہیگن ملز اپنی چار سالہ بیٹی اریسا پرائس اور اہلیہ کے ہمراہ مے فلیڈ میں مقیم تھے کہ پولیس کو 911پر فائرنگ کی اطلاع ملی جس پرپولیس جائے وقوع پر پہنچی تو ہیگن ملز مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ہیگن ملز نے اپنی اہلیہ اور بیٹی پر بھی فائرنگ کی گولی ان کی اہلیہ کی چھاتی اور بازو پر لگی اور وہ بھاگ کر پولیس کو اطلاع دینے میں کامیاب ہو گئیں۔ اب اریساپرائس اور ان کی ماں کی حالت بہتر بتائی جا رہی ہے تاہم ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ہیگن ملز نے خود کشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خوبرو اداکارہ یمنی زیدی اپنی خوبصورتی کی معترف