حکم امتناع کی استدعا مسترد

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا مسترد

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں عمران خان پر فردجرم عائد کرنے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔
سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن نے سوال کیا کہ آپ کا نکتہ کیا ہے؟ اس پر وکیل عثمان گل نے کہا کہ نکتہ یہ ہے کہ فردجرم سے پہلے قانونی طریقہ کار مکمل نہیں کیا گیا۔
جج نے جس نوٹیفکیشن کا حوالہ دیا وہ یکم دسمبر کا ہے اور سائفر ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے۔
عدالت نے سوال کیا کہ اب تک کتنے گواہان کے بیانات مکمل ہو چکے؟
وکیل نے بتایا کہ کُل 27 گواہان میں سے 25 کے بیانات اور تین کی جرح مکمل ہوئی ہے۔
عمران خان کے وکیل نے دوران سماعت سائفر ٹرائل پر حکم امتناع کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نوٹس ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم میں‌رجسٹریشن تاریخ بڑھانے کا امکان