شدید دھند چھائے رہنے کا

ملک کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا، میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں بھی موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اور گرد ونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردو، لیہ منفی09، کالام میں منفی 05 رہے گا.
اسی طرح گلگت منفی04، ہنزہ،استور، قلات، زیارت اور سرینگر میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی