ڈینگی کے کیسز

پنجاب، ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، تعداد 15 ہزار سے متجاوز

ویب ڈیسک: پنجاب میں ڈینگی کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ سیکریٹری ہیلتھ کے مطابق پنجاب میں ڈینگی کیسز کی تعداد پندرہ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب علی جان کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سیکریٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ رواں سال صوبے میں ڈینگی کے کیسز 15 ہزار 185 رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے لاہور سے 7029 کیسز شامل ہیں۔
علی جان خان نے کہا کہ راولپنڈی میں 2654 اور گوجرانوالہ میں 1591 ڈینگی کے کیسز سامنے آئے ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ نے کہا ہے کہ لاہور میں گزشتہ روز 2 مزید افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے