موبائل فونز برآمد

کراچی:شارجہ سے آنے والی خاتون سے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز برآمد

ویب ڈیسک : پاکستان کسٹمز نے جناح ٹرمینل ارائیول پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ سے آنے والی خاتون مسافر سے لاکھوں مالیت کے موبائل فونز برآمد کر لئے ۔
خاتون مسافر نے 23 آئی فونز اپنے جسم کے ساتھ باندھے ہوئے تھے، جن کی مالیت 92لاکھ روپے ہے۔
آئی فونز اسمگل کرکے 42لاکھ روپے کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی جارہی ‘۔ خاتون مسافر شارجہ سے ائیرعربیہ کی پرواز G9-542 کے ذریعے کراچی پہنچی تھی۔
گرین چینل سے گزرنے پر سامان کے بارے میں استفسار کیا گیا۔ سامان کی تلاشی پر موبائل فونز کے خالی ڈبوں اور گرافکس کارڈ کی نشاندہی ہوئی۔
لیڈی سرچر نے جسمانی تلاشی لی تو جسم سے بندھے آئی فونز کی نشاندہی ہوئی۔ مقدمہ درج کرکے خاتون مسافر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چین اور امریکہ کو حریف نہیں شراکت دار ہونا چاہئے، شی جنپنگ