گیس لیکج سے دھماکہ

پشاورمیں گھر کے اندرگیس لیکج سے دھماکہ‘میاں بیوی جھلس گئے

ویب ڈیسک :حیات آباد فیز 6ای سیون سٹریٹ نمبر 19میں گھر کے اندر گیس لیکج سے دھماکہ‘ میاںبیوی معمولی جھلس گئے ۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ نعمان نامی شخص کے گھر میں پیش آیا جہاں کمرے میں گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔
واقعے میں کمرے میں موجود میاں بیوی معمولی جھلس گئے ہیں ۔
پشاور : ریسکیو 1122 ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد خیبر میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا=

مزید پڑھیں:  عمران خان کو رہا نہ کیا گیا تواسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے ،علی محمد خان