پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا

پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کا اجلاس‘ امیدواروں کے انٹرویوز

ویب ڈیسک :پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا کے صدر سید محمد شاہ باچہ کی سربراہی میں خیبرپختونخوا پارلیمانی بورڈ کا اجلاس‘ٹکٹ کے خواہش مند امیدواران کے انٹرویو کئے گئے ۔
پارلیمانی بورڈ اجلاس میں سید محمد علی شاہ باچہ‘شازی خان، امجد خان آفریدی محمد ہمایوں خان ، سینیٹر روبینہ خالد ‘اخونزادہ چٹان،بیرسٹر مسعود کوثر، اعظم آفریدی، ضیاءاللہ آفریدی، ساجد طوری،فرزند وزیر ودیگر بھی موجود تھے ۔
امیدواروں سے اپنے اپنے حلقوں میں شہرت اور پارٹی سے وابستگی کے متعلق سوالات کیے گئے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شارٹ لسٹ ناموں پر فیصلہ محفوظ کر کے حتمی امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حملے جاری ،مزید 32فلسطینی شہید ہوگئے