فہیدہ مرزا

سابق سپیکر قومی اسمبلی فہیدہ مرزا الیکشن کیلئے نااہل قرار

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا کے مخصوص نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد کرکے الیکشن کے لئے نااہل قرار دے دیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے 2 ملین روپےک ی نادہندہ ہونے کا اعتراض سعدیہ جاوید نے داخل کیا تھا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے موقف اختیار کیا کہ فہمیدہ مرزا کی کمپنی نادہندہ ہے، فہمیدہ مرزا ذاتی طور پرنادہندہ نہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فہمیدہ مرزا پر آئین کے آرٹیکل 63 ون این کا اطلاق ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور