غیرقانونی تارکین وطن کا انخلاء جاری، مزید 785 لوٹ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان میں مقیم غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں مزید 785 غیرقانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس لوٹ گئے۔
ان میں 267 مرد، 195 خواتین اور 323 بچے شامل ہیں جن کیلئے سفری سہولیات کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد سے اب تک اپنے ملک واپس جانے والوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 58 ہزار 46 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں مقیم ان غیرقانونی تارکین وطن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان میں زیادہ تر پکڑے جانے اور دیگر سزاوں کے خوف سے اپنے ملک جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  تونسہ، دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 7 پولیس اہلکار زخمی