خیبر پختونخوا کابینہ :غیر قانونی اجتماع اور ہنگامہ آرائی کی سزاﺅں میں اضافہ

ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا 21 واں اجلاس ‘نگران کابینہ اراکین، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور متعلقہ انتظامی سیکرٹریز نے شرکت کی ۔
اجلاس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا جس کے بعد نگران کابینہ پاکستان پینل کوڈ 1860 اور کرمینل پروسیجر کوڈ 1898 میں ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت غیر قانونی اجتماع اور ہنگامہ آرائی کی سزاﺅں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
کابینہ اجلاس کے دوران عماد علی کی بطور ایم ڈی خیبرپختونخوا اربن موبیلٹی اتھارٹی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ۔
کابینہ نے ضم اضلاع میں سیٹلمنٹ اور لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹائزیشن کے لیے درکار فنڈز کی منظوری کے علاوہ صوبے میں پولیس انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی ۔
اجلاس میں کابینہ نے اپیکس کمیٹی کے سفارشات کی روشنی میں ڈائریکٹوریٹ آف پراسیکیوشن میں ریسرچ سیل کے لیے آسامیوں کی تخلیق کی منظوری دی۔
جبکہ صوبے میں نہروں کی بھل صفائی اور مرمتی کاموں کے لیے 500 ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ۔

مزید پڑھیں:  190ملین پانڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار