پشاور:بجلی نادہندگان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک: ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ کی سربراہی میں صوبائی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس‘ وفاقی حکومت سے بجلی نادہندگان کے شناختی کارڈزاورپاسپورٹ بلاک کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔
پشاور میں منعقدہ صوبائی ٹاسک فوس کے اہم اجلاس میں ڈویڑنل کمشنرز،ریجنل پولیس سربراہان،سیکرٹری توانائی نثاراحمدخان اورچیف پیسکوقاضی طاہرشریک ہوئے ۔
شرکاءنے کہا کہ ٹارگٹ ریکوری،بجلی چوری تدارک کے اہداف مکمل کرنے والے فیڈرزلوڈشیڈنگ فری کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں شہرپشاورکوبجلی لوڈشیڈنگ فری ماڈل ضلع بنانے کیلئے مہم تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
ٹاسک فورس کے مطابق3ماہ میں 7ارب 74کروڑ54لاکھ 44ہزار870روپے سے زائد کی ریکوری کرلی ‘بجلی چوروں سے40کروڑ روپے سے زائد جرمانے وصول کئے گئے ہیں۔
پیسکو،ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی مشترکہ ٹیموں کی جانب سے41ہزار253چھاپے مارے گئے ‘57ہزار482کنکشن منقطع کرکے20ہزارسے زائد مقدمات درج اور924ملزمان گرفتار کئے گئے ۔
اجلاس کے شرکاءکو بتایا گیا کہ پشاورکے کل83فیڈرزپرکل چھ مرحلوں میں مہم کے دوران بجلی چوروں سے ریکوری کرلی گئی،آئندہ دنوں میں باقی فیڈرزپر بھی مہم مکمل کرکے شہرپشاورکولوڈشیڈنگ فری ماڈل ضلع ڈکلیئرکردیاجائیگا
اجلاس میں بجلی نادہندگان کے اثاثہ جات سے وصولی کیلئے اقدامات کرنے کی منظوری بھی دی گئی جبکہ پشاورمیں باقی فیڈرز پرریکوری میں پولیس کی مدد لینے کیلئے فوکل پرسن کی تقرری کی ہدایت بھی دی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل میں بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ جاری، علاقہ مکین پریشان