سی این جی بند، شہریوں کو ٹرانسپورٹ مسائل نے گھیر لیا

ویب ڈیسک: پشاور میں سی این جی سٹیشنز کی بندش کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات سسامنا کرنا پڑا جبکہ ٹرانسپورٹرز نے بھی شہریوں سے دگنے کرائے وصول کئے جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے نوٹس لیا جائے سی این جی بندش کے باعث ٹیکسی ، رکشہ اور ویگن ڈرائیورز نے زائد کرائے وصول کئے جسکے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم متعلقہ حکام ٹھس سے مس نہیں ہوئے
دوسری جانب شہریوں نے سی این جی بندش پر حکومت پر شدید تنقید بھی کی اور کہا کہ ایک طرف ہر چیز مہنگی ہے دوسری جانب آئے روز سی این جی بندش عوام کے مشکلات میں اضافہ کر دیتی ہے ، حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام رہی ہے ضلعی انتظامیہ نے سی این جی سٹیشن جنوری کے مہینے کیلئے دفعہ 144کے تحت بند کئے ہوئے ہیں اور سی این جی سٹیشن کھولنے کیخلاف ضلعی انتظامیہ سخت کارروائی کریگی ۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ کے لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیاگیا