شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن

شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن کی 10 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

ویب ڈیسک: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کے علاقہ ابراہیم زئی سے تعلق رکھنے والے قومی ہیرو شہیدِ پاکستان اعتزاز حسن کی چھٹی برسی آج منائی جارہی ہے۔
یاد رہے شہید طالب علم اعتزاز حسن نے 6 جنوری 2014ء کو ابراہیم زئی ہائی اسکول پر خودکش دھماکے کو ناکام بنا کر اپنی جان کا نزرانہ پیش کرتے ہوئے کم ازکم 2000 طلبہ کی جانوں کو بچا لیا تھا۔
اعتزاز حسن کی اس عظیم قربانی کی وجہ سے سیکڑوں ماؤں کی گود اُجڑنے سے بچ گئی تھی، اس قربانی پر اعتزازحسن کو تمغہ شجاعت سے نوازا گیا۔
دوسری جانب اعتزاز حسن کے خاندان کا کہنا تھا کہ مسلسل دھمکیوں کے باعث کام کاج کرنے سے قاصر ہیں، حکومت کی جانب سے کوئی مالی تعاون نہیں کیا گیا۔
اعتزاز حسن کے بھائی کا کہنا ہے کہ اعتزاز حسن کا خاندان آج کل مالی مشکلات سے دوچار ہے، ہر سال برسی کے وقت ان کو یاد کیا جاتا ہے باقی پورا سال کوئی پوچھتا تک نہیں، اعتزاز حسن کے اساتذہ اور دوست آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں اور ان کی بہادری پر فخر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں کامعاملہ:پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل