شدید دھند کا راج

ملک بھر میں شدید دھند کا راج، حدنگاہ متاثر، کئی مقامات پر موٹرویز بند

ویب ڈیسک: ملک بھر کے میدانی علاقوں سندھ سے لیکر خیبر پختونخوا تک میں شدید دھند کا راج ہے۔
حدنگاہ متاثر ہونے پر کئی مقامات پر موٹرویز بند کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند کے باعث موٹرویز ایم ون کو پشاور سے اسلام آباد تک بند کردیا گیا جبکہ موٹرویز ایم 2 کو لاہور سے شیخوپورہ تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔
موٹرویز پولیس کے مطابق موٹرویز ایم 3 کو لاہور سے ملتان تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ موٹرویز ایم 4 کو ملتان سے پنڈی بھٹیاں تک بند کیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ متاثر ہونے کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹرویز کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل