مہنگائی کی شرح

نئے سال میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری

ویب ڈیسک: ملک بھر میں نئے سال میں بھی مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
محکمہ ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کر دئیے۔
اعداد شمار کے مطابق نئے سال میں بھی ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق صرف سات دنوں میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 21 روپے تک اضافہ ہوگیا جسکے بعد ٹماٹر مارکیٹ میں 124 روپے فی کلو سے بڑھ گئی۔
ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 50 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 410 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں دال مونگ کی فی کلو قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اسی طرح ایک ہفتے میں چاول، دال مسور، گڑ، جلانے کی لکڑی، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوا ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 39 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں سے 29ارب کی گندم خریدنے کا فیصلہ