فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کے کاغذات نامزدگی دوبارہ مسترد

ویب ڈیسک: راولپنڈی ایپلیٹ ٹربیونل نے فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد کو 9 بنک اکاؤنٹس اور متعدد غیرملکی دورے چھپانے پر الیکشن میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے کاغذات کی منظوری کا حکمنامہ واپس لئے جانے کیساتھ ان کی اہلیہ کو بھی انتخابات کیلئے نااہل قرار دیدیا گیا ہے۔
ایپلیٹ ٹربیونل نے فواد چودہری سے 9 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔
فواد چوہدری نے کاغذات میں اپنی بیوی کے بینک اکاؤنٹس اثاثے غیر ملکی دورے چھپائے۔
الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کو 9 جنوری کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیوں نہ آپ کو بھی حقائق چھپانے پر نااہل قرار دیا جائے۔

مزید پڑھیں:  حماس نے نیتن یاہو کو جنگ بندی معاہدے میں رکاوٹ قرار دیدیا