بی آر ٹی مالی خسارہ، کرائے میں 5 سے 20 روپے اضافہ کی تجویز

ویب ڈیسک: بی آر ٹی منصوبہ جو پی ٹی آئی دورحکومت میں شروع ہوا سخت مالی خسارے سے دوچار ہے۔
خسارہ پورا کرنے کیلئے ایک بار پھر کرائے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے اور کے پی اربن موبیلیٹی اتھارٹی کی تجاویز پر مشتمل سمری صوبائی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تجاویز کے تحت کرائے میں 5 سے 20 روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
کرایوں میں اضافے سے سالانہ آمدن کا تخمینہ ایک ارب 36 کروڑ 33 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسری تجویز یہ دی گئی ہے کہ کرائے میں 5 سے 10 روپے کے اضافے سے سالانہ 67 کروڑ 21 لاکھ روپے آمدن ہوگی۔

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب