سولر پینلز کی قیمتوں

ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں ریکارڈ‌ کمی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے اور 70 ہزار والے سولر پینل صرف 30 ہزار روپے میں مل رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ میں چینی اجارہ داری توڑنے کیلئے امریکا اور یورپ میں گیگا واٹ کی سطح پر پی وی سیل اور ماڈیول پروڈکشن کی فیسیلٹیز کے منصوبے بنائے گئے تھے.
لیکن اب یہ منصوبے تاخیر کا شکار ہو چکے ہیں یا انہیں مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
مغرب میں سولر پینلز کی بڑے پیمانے پر خریداری متوقع تھی اسلئے ایک جانب چینی سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر سولر پینل کا اسٹاک جمع کر لیا،
دوسری جانب سولر پینل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ مغربی سرمایہ کاروں کا بڑے پیمانے پر سولر پینل خرید کر سٹاک کرنا ہے.

مزید پڑھیں:  سعودی عرب :حج ویزوں کے حوالے سے نئے ضوابط کا اعلان