بنگلا دیش،عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری، اپوزیشن جماعتوں کا بائیکاٹ

ویب ڈیسک: بنگلا دیش میں عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے جبکہ اپوزیشن جماعتیں الیکشن کا بائیکاٹ کر رہی ہیں.
پورے ملک میں ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے اور شام 4 بجے تک شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے۔
تجزیہ نگاروں کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کے سبب وزیراعظم حسینہ واجد کے پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کا واضح امکان نظر آرہا ہے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں نے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔
یاد رہے اپوزیشن جماعتیں ملک میں جاری الیکشن کا بائیکاٹ کر رہی ہیں.
عوام سے بھی ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن سے قبل پُرتشدد واقعات کے دوران ڈھاکہ میں 5 سکولوں اور 4 پولنگ بوتھ کو آگ لگا دی گئی۔
جمعے کو مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دے کر 7 ارکان گرفتار کر لیے تھے جبکہ اپوزیشن نے الزامات مسترد کر دئیے تھے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود امریکہ کے مذہبی آزادی کمیشن کے رکن مقرر