دورہ نیوزی لینڈ، محمد رضوان ٹی20 ٹیم کے نائب کپتان مقرر

ویب ڈیسک: دورہ نیوزی لینڈ کے لئے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ٹی20 ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کا سکواڈ نیوزی لیںڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کھیلنے کے لئے سڈنی سے براہ راست آکلینڈ پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان شاہین آفریدی، عامر جمال، عباس آفریدی، وکٹ کیپر اعظم خان، بابراعظم، فخر زمان، حارث رؤف، وکٹ کیپر حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، وکٹ کیپر محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔
سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائیگا۔
دوسرا 14 جنوری کو ہملٹن اور تیسرا 17 جنوری کو ڈونیڈن میں کھیلا جائیگا۔
جبکہ چوتھا 19 جنوری، پانچواں اور آخری میچ 21 جنوری کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو ہم نے کب روکا ہے، رانا ثنا اللہ