جان اچکزئی

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد کی بیٹی ہے‘جان اچکزئی

ویب ڈیسک :نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد کی بیٹی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیلئے اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن مجھے شرم آتی ہے ان لوگوں پر جو ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جاتے ہیں اور شہدائے بلوچستان کے کیمپ میں نہیں جاتے، دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والے کبھی بلوچستان کو ترقی نہیں دے سکتے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ کوئی بھی شہری کسی ملک سے بغیر دستاویزات کے ملک میں نہیں آسکتا، ون ڈاکومنٹ رجیم حکومتی فیصلہ ہے جس پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں بارش برسانے والا ایک اور سسٹم داخل، الرٹ جاری