مالدیپ بھارت

مالدیپ بھارت کے آگے ڈٹ گیا، چین سے سیاح بھیجنے کو کہہ دیا

ویب ڈیسک: بھارت کی طرف سے سیاحوں کو مالدیپ جانے سے منع کئے جانے پر مالدیپ بھارت کے آگے ڈٹ گیا۔
مالدیپ کے صدر نے چین سے مزید سیاح مالدیپ بھیجے کو کہہ دیا۔
مالدیپ کے صدر محمد معزو کا کہنا ہے کہ چین سے سیاحت سمیت مختلف اہم شعبوں میں اشتراکِ عمل بڑھانا اور تجارت کو فروغ دینا مالدیپ کی بنیادی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں محمد معزو نے کہا کہ آزاد تجارت کے معاہدے کے تحت دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
مالدیپ کے صدر چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں۔
منگل کو دورے کے دوسرے دن انہوں نے فوجیان صوبے میں مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کیا۔
انہوں نے چین کو مالدیپ کا قریب تک حلیف واتحادی قرار دیا۔
محمد معزو کا کہنا تھا کہ مالدیپ کے ترقی اور استحکام میں چین کا کردار غیر معمولی ہے۔
یاد رہے چند روز قبل مالدیپ کے تین وزرا نے نریندر مودی کی لکشا دویپ کی سیر کو نشانہ بناتے ہوئے ان کیخلاف توہین آمیز ریمارکس پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹس اپ لوڈ کی تھیں۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی