امریکا میں برفباری

امریکا میں برفباری اور طوفانی بگولوں سے نظام زندگی درہم برہم

ویب ڈیسک: امریکا میں برفباری، شدید بارش اور طوفانی بگولوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔
جس سے لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے، ریاست فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے۔
امریکا کی 12 ریاستوں میں طوفانی برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔
گھر، گاڑیاں، سڑکیں سب برف سے ڈھک چکی ہیں۔
شدید برفباری کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔
فلوریڈا میں طوفانی بگولوں نے ہر طرف تباہی مچا دی، تیز ہواؤں سے درخت اکھڑ گئے، جبکہ گھروں گاڑیوں اور بجلی کے کھمبوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
حکام اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا میں مختلف حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے۔
امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرق علاقوں میں مزید بارش اور شمال مغرب کے کچھ حصوں میں مزید برفباری کا بھی امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس