انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں

ویب ڈیسک: نادرا کی جانب سے تیارکردہ انتخابی فہرستوں میں سنگین خامیاں سامنے آگئیں‘4 اضلاع میں خواتین کے نام مردوں اور مردوں کے نام خواتین کی انتخابی فہرستوں میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق شمالی وزیرستان ،اورکزئی ، ٹنڈو اللہ یار اور کوئٹہ میں الیکٹورل رول میں خواتین ووٹرز کو مردوں جبکہ مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے الیکٹورل رول میں شامل ، جبکہ کوئٹہ اور اورکزئی میں مرد ووٹرز کو خواتین کی انتخابی فہرستوں میں اندراج کردیا گیا ہے۔
انتخابی فہرستوں میں غلط اندراج سے ووٹرز کو انتخابی عمل میں مسائل پیش آنے کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی جانب سے نادرا کو انتخابی فہرستوں کو درست کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔
انتخابی فہرستوں میں تصحیح نہ ہونے کی صورت میں مرد ووٹرز کو خواتین ووٹرز کے ساتھ ووٹ کاسٹ کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  کرغزستان: مقامی افراد پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر دھاوا، متعدد زخمی