2024ءابتداءسے بھاری، پہلے عشرہ میں 14 پولیس اہلکار شہید

ویب ڈیسک: 2024ءابتداءسے بھاری، پہلے عشرہ میں دہشت گردی واقعات کے دوران 14 پولیس اہلکار شہید۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں یکم جنوری سے دس جنوری تک دہشت گردی کے واقعات میں 14پولیس اہلکار زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ کے باعث 8 فروری کو ہونے والے ممکنہ انتخابات میں پولیس کے حوالے سے شدید ترین تحفظات سیکورٹی کے حوالے سے پائے جا رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں اے ٹی سی عدالت کے باہر سی ٹی ڈی اہلکار زندگی کی بازی ہار گیا۔
باجوڑ میں 7 پولیس اہلکار ، بنوں میں 2، کوہاٹ میں 3 جبکہ میر علی میں ایک پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ اس دوران 30 سے زائد اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔
رواں مہینہ بھی خیبر پختونخوا پولیس پربھاری گزر رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکورٹی کی موجودہ صورتحال یہی ر ہی تو انتخابات میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں پر تحفظات کا اظہار کیا جائے گا۔
2024ءابتداءسے بھاری رہا جس کے پہلے عشرہ میں 14 پولیس اہلکار دہشت گردی کے واقعات میں جام شہادت نوش کر گئے۔

مزید پڑھیں:  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تقرری چیلنج