محکمہ موسمیات نے رواں ماہ بارشوں کی نوید سنا دی

ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے جبکہ رواں ماہ بارشوں کی نوید سنا دی۔ اس کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہ سکتا ہے جبکہ قلات میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے رواں ماہ بارشوں کی نوید سنا دی ہے۔ ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اچھی بارشوں کی امید ہے، جنوری کے آخری ہفتے میں اور فروری میں بھی بارشیں ہوں گی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق