الیکشن 2024ء، پی ٹی آئی امیدواروں کو آج پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں ہونےوالے عام انتخابات کیلئے پی ٹی آئِی کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آج پارٹی ٹکٹ جاری کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی امیدواروں کا اعلان بھی آج ہی کیا جائیگا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہوگئی ہے، حقداروں کو ٹکٹ جاری کئے جائِیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا انتخابی نشان صرف ایک انتخابی نشان ہی نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

مزید پڑھیں:  ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اہم امور پت تبادلہ خیال