غربت کے انڈیکیٹرز

تاریخ میں پہلی بارپاکستان 21ہزار حج کوٹہ سعودی عرب کوواپس کرنے کی خبرکے اندر چھپے ہوئے بہت سے حقائق یقینا قابل توجہ ہیں ‘ حج ایک مسلمان کے لئے سب سے اہم فریضہ اور دیرینہ خواب ہوتا ہے مگر اب کی بار سینکڑوں نہیں 21 ہزار حج کوٹہ واپس کرنے سے ملک میں غربت کی شرح بڑھنے کا اندازہ آسانی سے لگایا جا سکتا ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حج کے اخراجات میںکمی بھی کی گئی ہے لیکن غربت اوربے روزگاری اس قدربڑھ چکی ہے کہ عازمین حج بہ مشکل ہی اس مقدس سفر کے اخراجات برداشت کرنے کی قوت کے حامل دکھائی دیتے ہیں ‘ اس لئے حج درخواستوں کی کمی کی وجہ سے سعودی حکومت کی جانب سے مقررہ کوٹہ سے کہیں کم درخواستیںموصول ہوئیں جولمحہ فکریہ ہے اورسابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں سے مہنگائی اور بے روزگاری اس قدربڑھ چکی ہے کہ لوگ مقدس سفر کے بارے میں بھی نہیں سوچ سکتے ۔آنے والی حکومت کواقتصادی شعبے کے بارے میں بہتر تبدیلیاں لانے کے لئے سنجیدگی کے ساتھ سوچنا ہو گا ورنہ غربت میں مزیداضافہ روکانہیں جا سکے گا۔

مزید پڑھیں:  ایرانی گیس پاکستان کے لئے شجرِممنوعہ؟